بھارت : پولیس سٹیشن میں موجود 10لاکھ لیٹرشراب چوہے پی گئے

بھارت : پولیس سٹیشن میں موجود 10لاکھ لیٹرشراب چوہے پی گئے

  

دہلی(صباح نیوز)بھارت کی ریاست بہار کے پولیس سٹیشن میں قبضہ میں لی گئی دس لاکھ لیٹرشراب چوہوں نے پی لی،پولیس اہلکاروں کا موقف ہے چوہوں نے کین اور بوتلوں کو کاٹ کر شراب پی ،اتنی بڑی مقدارمیں چوہوں کے شراب پینے کے معاملے نے ریاست بہار کے ایس ایس پی کو پریشان کردیااور انہوں نے جوانوں کاشراب ٹیسٹ اور پولیس سٹیشنوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس دلچسپ واقعہ کاانکشاف اسوقت ہوا جب ایس ایس پی مانومہاراج امن وامان کی صورتحال کا جائز لینے کیلئے ایک میٹنگ کی سربراہی کررہے تھے جس میں انہوں نے قبضہ میں لی گئی شراب کے بارے میں دریافت کیا تو پولیس افسران نے جواب دیا کہ شراب چوہے پی گئے ہیں جس پر ایس ایس پی نے پوچھا کہ اتنی بڑی مقدار میں شراب چوہے کس طرح پی سکتے ہیں جس پر پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے کہاچوہوں نے ایک مرتبہ ہماری آنکھوں کے سامنے شراب کی بوتل میں سوراخ کیا اور شراب کی چسکی لی ۔ جس پر ایس ایس پی نے تمام پولیس اہلکاروں کا شراب ٹیسٹ لینے سمیت ریاست کے ایک ہزار سے زائد پولیس سٹیشن کی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم ہوسکے دس لاکھ شراب کہاں گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -