مشال قتل کیس: روپوش آفس اسسٹنٹ گرفتار‘آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

مشال قتل کیس: روپوش آفس اسسٹنٹ گرفتار‘آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

  

مردان(اے این این) مشال قتل کیس میں روپوش ملزم اور یونیورسٹی کے آفس اسسٹنٹ علی خان کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روپوش ملزم اور یونیورسٹی کے آفس اسسٹنٹ علی خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم اسے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔علاوہ ازیں کیس میں گرفتار ملزموں کی تعداد 48 ہوگئی جبکہ مقامی کونسلر عارف مردانوی تاحال روپوش ہے۔ واضح رہے کہ واقعے کو22 دن گزرنے کے باوجود یونیورسٹی میں تدریسی عمل شروع نہ ہوسکا۔

مزید :

صفحہ آخر -