ترکی میں مزید 107 جج فارغ

ترکی میں مزید 107 جج فارغ

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں گزشتہ سال ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد سرکاری ملازمین کے احتساب کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ حکومت نے جمعہ کو مزید 107 ججز اور پراسیکیوٹرز کو بغاوت سے تعلق کے الزام میں برطرف کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 15 جولائی کو ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد سے اب تک ترکی میں ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو ان کے عہدوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ جبکہ حالیہ برطرفیوں کے بعد برطرف کیے جانے والے ججز اور پراسیکیوٹرز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 238 ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے فارغ کیے جانے والے 107 ججز اور پراسیکیوٹرزکی گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز بھی 3 ہزار 900 سرکاری ملازمین کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے فارغ کیا گیا تھا

مزید :

صفحہ آخر -