شدت پسندی خاتمہ میں فلم انڈسٹری اہم کردار ادا کرسکتی ہے:مریم اورنگزیب

شدت پسندی خاتمہ میں فلم انڈسٹری اہم کردار ادا کرسکتی ہے:مریم اورنگزیب

  

کراچی(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہاہے ملک میں چار دہائیوں سے شدت پسندی جاری ہے اس رحجان کو ختم کرنے میں فلم انڈسٹری اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔پہلی دفعہ فلم سازی اور پروموشن کیلئے حکومتی سطح پر پالیسی مرتب کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پرکراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں فلم براڈ کاسٹنگ پالیسی سے متعلق سیشنز منعقد کیے جارہے ہیں۔گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں فلم براڈ کاسٹ پالیسی کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انکا مزید کہناتھا نئی فلم پالیسی پر 4ماہ سے کام جاری ہے، پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا زیادہ مشکل نہیں ،بھارت، سری لنکا اور ایران نے فلم کے شعبے میں بغیر کسی مشکل کے ترقی حاصل کی، ماضی میں فلموں اور گیتوں نے قومی جذبات پیدا کرنے میں اہم کردارادا کیا۔مریم اورنگ زیب کا مزید کہنا تھا گورنر سندھ آرٹسٹوں کیساتھ گہرا لگاؤ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم پالیسی کی تیاری میں سینئر شخصیات کی آرا ء کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ورکشاپ میں شریک فنکار او ہدایتکاروں نے پہلی دفعہ براڈ کاسٹ پالیسی کے قیام کے حوالے سے حکومتی اقدام پرخوشی کااظہا ر کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -