3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 29 ارب15 کروڑ68لاکھ منظور

3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 29 ارب15 کروڑ68لاکھ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17ء کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 69 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 29 ارب15 کروڑ68لاکھ 19 ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔ اجلاس کی صدارت گزشتہ روز چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلیٰ افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں جن ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع ملتان میں ڈی ایچ کیو بلڈنگ کو کڈنی سنٹر (MIKD) میں تبدیل کرنے کیلئے 1 ارب 47 کروڑ 73 لاکھ19 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں پنجاب انٹرمیڈیٹ شہروں میں بہتر سرمایہ کاری پروگرام کے تحت 27 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ روپے اور ضلع گوجرانوالہ میں کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کی یونین کونسلوں بشمول یونین کونسل نوئے والا، جھٹاں والا اور سہاراں چٹھہ میں سیوریج و ڈرینج پی سی سی سالنگ کی تعمیر کیلئے 46 کروڑ 75 لاکھ روپے شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -