پی آئی اے کا کراچی تا ممبئی پروازیں معطل کرنے پر غور
کراچی(اے این این)پاکستان کی قومی ایئرلائن’’ پی آئی اے‘‘ کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہاہے کہ قومی ایئرلائن کراچی تا ممبئی فلائٹ آپریشن معطل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے دانیال گیلانی نے کہاکہ تاحال اس پر غور کیا جا رہا ہے اور حتمی فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کراچی سے ممبئی فلائٹ آپریشن اگر معطل کر بھی دیا گیا تو معاشی وجوہات کی بنا پر کیا جائے گا تاہم پی آئی اے کا لاہور تا نئی دہلی فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم دہلی سے کراچی جانے والے پروازوں کیلئے سہولیات فراہم کریں گے۔اس سے پہلے سماجی رابطوں اور انڈین میڈیا میں اس حوالے بعض ایس خبریں گردش کر رہی تھیں کہ کراچی تا ممبئی پروازوں کو معطل کرنے کی وجہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات میں حالیہ کشیدگی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت کراچی تا ممبئی ہفتے میں صرف ایک جبکہ لاہور تا دہلی بھی ایک ہی پرواز چلتی ہے۔
پی آئی اے