پنجاب فوڈ اتھارٹی یکم جولائی تک 5ڈویژنز کے 17اضلاع میں کام شروع کر دیگی

پنجاب فوڈ اتھارٹی یکم جولائی تک 5ڈویژنز کے 17اضلاع میں کام شروع کر دیگی

  

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی توسیع پروگرام فیز 1کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، راولپنڈی اور ملتا ن ڈویژن سے منسلک اضلاع میں دفاتر لے لئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے لاہور ڈویژن سے متصل اضلاع میں دفاتر کا دورہ کیا۔انہوں نے دفاتر کی عمارتوں اور دیگر نظام کا جائزہ لیااور ضلعی و پولیس انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عملے کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ لیا جا چکا ہے اور بھرتی کا عمل اسی ماہ مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی تک پنجاب فوڈ اتھارٹی 5ڈویژنز کے 17اضلاع میں کام شروع کر دے گی۔پنجاب کے ہر شہری تک محفوظ خوراک پہنچانے کے مشن کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔ 31دسمبر تک پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں اپنا کام شروع کر دے گی۔دیگر کاروائیوں میں بسم اللہ پان شاپ الخیام روڈ نزدمبارک سکول کو فوڈلائسنس کی عدم موجودگی اور گٹکا بیچنے پر سیل کرتے ہوئے 153پیکٹ گٹکا قبضے میں لے لیا گیا۔الخیام روڈنزد مبارک سکول ، با با جی قلفی شہنشاہ نان شاپ ،عبداللہ نان شاپ،جمیل سٹور اور رانا ملک شاپاور عبداللہ ملکی چنے کو صفائی کے نظام کو بہتر کر نے کے لیے احکامات جاری کیے۔کچاجیل روڈ پر کشمیر بیکرز کے کارخانہ کو ناقص صفائی انتظامات ، کھلی گندی نالیوں،گندے فریزر کچن ایریا میں سگریٹ کی موجودگی ،سر کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور جیولری پہنے پر 8000 روپے جرمانہ بلکہ کالاخطائی روڈ شاہدرہ پرکوالٹی ڈیزرئس کو کم روشنی،جالوں کی موجودگی ،نیلے ڈ رموں کی موجودگی،ناقص سٹوریج اور لیبلنگ پر7ہزارروپے جرمانہ کیا۔اندرون اکبری منڈی میں یوسف سوئیٹس ،سہواری روڈ مین بازار میں با با قلفی شاپ اور مغل میرج گارڈن ،باڈ امین سوئیٹس ،ٹیپو سوئیٹس اور عمران سوئیٹس،شان بھٹی چوک پر یونس سموسہ شاپ ،سہواری لنک روڈ مین بازار میں بلال ہوٹل ،عمران شہزاد پان شاپ ،مبین جنرل سٹوراور میاں برادرز سوئیٹس اور جنرل سٹور کو ایکسپائری اور تاریخ اجراء درج کرنے کی ہدایات اورلائسنس بنوانے کا حتمی وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -