1400 بچوں کی کفالت کرنے والی خاتون

1400 بچوں کی کفالت کرنے والی خاتون
1400 بچوں کی کفالت کرنے والی خاتون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی رہائشی خاتون گزشتہ 40 برس سے لاوارث بچوں کی کفالت کررہی ہیں اور ان بچوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 1400 سے تجاوز کرچکی ہے۔سندھوتائی سپکل نہ صرف ان بے سہارا بچوں کو خوراک، لباس اور رہائش فراہم کررہی ہیں بلکہ انہیں ماں کا پیار دینے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔ ان خدمات کے صلے میں وہ دنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ اب تک 750 سے زائد ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں اور اسی مناسب سے انہیں ’’یتیموں کی ماں‘‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔سپکل چار یتیم خانوں کی مالک ہیں جن میں 2 بچوں اور 2 لڑکیوں کے لیے مخصوص ہیں۔ یہ سب انہوں نے اپنی حقیقی بیٹی اور ایک یتیم بچے کی مدد سے قائم کیے جب کہ اب تک ان کے بچے ڈاکٹر، انجینیئر اور پروفیسر بن کر اہم عہدوں پر فائز ہوچکے ہیں۔سپکل کے مطابق یہ بچے انہوں نے کوڑے کے ڈھیر، ریلوے پٹڑیوں اور ا?وارہ کتوں کے منہ سے چھڑا کر حاصل کیے ہیں جنہیں وہ کسی بھی بے اولاد جوڑے کو نہیں دیتیں اور 18 سال تک ان کی تربیت کرتی ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ بچوں کو تلخ حالات سے مقابلے کے لیے تیار کریں اور اس کی تربیت بھی فراہم کرتی ہیں۔ابتدا میں وہ اس کام کے لیے گاؤں گاؤں گھوم کر لوگوں سے رقم جمع کرتی اور یتیم بچوں کی کفالت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے بچوں کو تعلیم دلائی اور انہیں درست راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور کوشش کی جنہیں وہ اپنی سگی اولاد کی طرح سمجھتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -