اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں، وفاق پر تنقید کرنیوالے اپنی کارکردگی پر غور کریں: خواجہ آصف

اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں، وفاق پر تنقید کرنیوالے اپنی کارکردگی ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوسوں سے بالکل بھی پریشان نہیں ہے ٗ2018ء میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کرینگے ،بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،وفاقی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے صوبائی حکومتوں کو اپنی کارکردگی پر غور کرنا چاہیے، سیاسی مخالفین ہر وقت حکومت پر بلاوجہ تنقید کی بجائے اپنے اپنے علاقوں میں بجلی چوری کرنے والوں کا احتساب کریں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2018ء کے آخر تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو موسم کی شدت کا احساس ہے لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ گرمیوں کا یہ موسم لوڈ شیڈنگ کا آخری سیشن ہوگا کیونکہ حکومت اس مسئلہ کے حل کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث افرادکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے بجلی کے کنکشنز بھی کاٹ دئیے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -