جعلی پاسپورٹ پر یونان سے جرمنی جانے کی کوشش ناکام، 5پاکستانیوں سمیت 17افراد گرفتار

جعلی پاسپورٹ پر یونان سے جرمنی جانے کی کوشش ناکام، 5پاکستانیوں سمیت 17افراد ...

  

ایتھنز(این این آئی)یونان میں پولیس نے جعلی شناختی دستاویزات کے ذریعے یونان سے جرمنی اور دیگر مغربی یورپی ممالک کا رخ کرنے کی کوشش کرنے والے کئی غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی سکیورٹی حکام نے گزشتہ تین روز کے دوران جعلی پاسپورٹ اور ترمیم شدہ سفری دستاویزات کی مدد سے یونان سے ہوائی جہاز میں سوار ہو کر جرمنی اور یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک جانے کی کوشش کرنے والے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ چار تارکین وطن کو یونانی جزیرے کورفو کے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ان چاروں کا تعلق پاکستان سے تھا جن میں سے دو کی عمریں اٹھارہ برس سے کم تھیں۔ یہ چاروں پاکستانی شہری جعلی پاسپورٹ کی مدد سے یونان سے جرمنی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔یونانی پولیس کے مطابق زاکنتھوس نامی یونانی جزیرے کے ایئرپورٹ سے ایک پاکستانی کو گرفتار کیا گیا جو جعلی دستاویزات کی مدد سے وسطی یورپ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ان پانچ پاکستانیوں کے علاوہ یونانی حکام نے بارہ افغان شہریوں کو بھی گرفتار کیا ۔ پولیس کے مطابق ان افغان باشندوں کو روڈوس، سانتورینی ایتھنز(این این آئی)یونان میں پولیس نے جعلی شناختی دستاویزات کے ذریعے یونان سے جرمنی اور دیگر مغربی یورپی ممالک کا رخ کرنے کی کوشش کرنے والے کئی غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ۔

پانچ پاکستانی گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -