سعودی عمرہ کمپنیوں نے اپرول ریٹ کم کئے، ایئر کائنز نے کرائے 15ہزار تک بڑھا دئیے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی عمرہ کمپنیوں نے عمرہ اپروول کے ریٹ کم کر دئیے ،ائیرلائنز نے عمرہ کرایہ 10 سے15ہزار بڑھا دئیے،تمام ائیرلائنز نے عمرہ زائرین کو بلیک میل کرنے کے لیے بکنگ سسٹم پر ہاؤس فل کے بورڈ لگا دئیے،سسٹم میں عمرہ کرایہ سعودی ائیرلائنزاور پی آئی اے،شاہین ائیرلائنز،ائیر بلیو90ہزار کراس کر گیا رہی سہی کسر ایڈوانس بلاک حاصل کرنے والوں نے سروس چارجز (PSF) کے نام پر5ہزار سے 10ہزار روپے تک لے کر پوری کر دی ہے ،عمرہ اپروول جو 400ریال تھی وہ کم ہو کر 300ریال ہو گئی ہے،ائیرلائنز کے کرایوں میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے عمرہ اپروول کم ہونے کے باوجودعمرہ مہنگا ہو گیا ہے ،ائیرلائنز نے کرایہ سسٹم میں دینے کی بجائے ایجنٹوں کے ذریعے بڑھا چڑھا کر وصول کر رہی ہے ،عمرہ ویزہ گزشتہ سال سے آدھی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اس کی وجہ عمرہ ویزہ پر کوٹہ کا نہ لگنا ہے ،سعودی حکومت نے 15شوال تک نان سٹاپ عمرہ ویزہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی وجہ سے عمرہ ویزہ سستا ہو گیا ہے ۔