افغانستان، فضائی حملہ، جھڑپ میں طالبان شیڈ و ضلعی گورنر سمیت 11جنگجو، 3اہلکار ہلاک

افغانستان، فضائی حملہ، جھڑپ میں طالبان شیڈ و ضلعی گورنر سمیت 11جنگجو، ...

  

کابل(اے این این) شمالی افغانستان میں فضائی حملے میں طالبان کے شیڈو ضلعی گورنر سمیت11عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ قندہار میں ایک جھڑپ میں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان فوج کے بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز شمالی صوبہ تخار کے ضلع خواجہ بہاوالدین میں ایک ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں طالبان کے شیڈو ضلعی گورنر مولوی انصاراللہ سمیت11عسکریت پسند ہلاک اور6عسکریت پسندہو گئے ۔دوسری جانب صوبہ بلخ میں بم نصب کرنے کے دوران قبل از وقت بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا، یہ واقعہ ضلع چمتال میں پیش آیا جبکہ قندہار میں پولیس اورطالبان کی جھڑپ میں 3 پو لیس اہلکار ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا جھڑپ ضلع میوند کے علاقہ شل غمے میں اسوقت شروع ہوئی جب مسلح طالبان نے پولیس پوسٹ پر حملہ کردیا۔ انھوں نے واقعے میں 3پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا فورسز کی کار ر و ا ئی میں متعدد طالبان ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ننگر ہار میں 3ہفتے قبل امریکہ کے انتہائی طاقتور بموں کی ماں غیر جوہری بم گرانے کے باوجود دا عش کا شدت پسند گروپ میدان جنگ میں کھڑا ہے اور علاقے میں اسکا ایف ایم ریڈیو چینل اب بھی نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -