عدالتوں نے وزیراعظم کا احتساب کیا تو قوم شاباش دیگی: سراج الحق

عدالتوں نے وزیراعظم کا احتساب کیا تو قوم شاباش دیگی: سراج الحق

  

پشاور(این ا ین آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے عدالتو ں نے وزیراعظم کا احتساب کیا تو قوم احسان مند ہوگی اور شا با ش دے گی لیکن اگر کرپٹ ٹولہ احتساب سے بچ نکلا تو قوم اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے سومنات کو پاش پاش کر ے گی ۔ کرپشن کا علاج صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔ پولیو سے بچاؤ کی طرح حکمرانوں کو بھی کرپشن سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے چاہئیں ۔ لٹیروں کی جگہ اقتدار کے ایوان نہیں ، اڈیالہ جیل ہے ۔ قوم لٹیروں کے ہاتھوں میں ہتھکڑں دیکھنا چاہتی ہے۔ تمام مسائل کا حل شریعت کے نفاذ میں ہے ۔ چمن بارڈر پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ بھارت کی سازش ہے کیونکہ بھارت نہیں چاہتاافغانستان اور پاکستان کے درمیان د و ستی ہو اور دونوں ملکوں کی سرحدوں پر امن رہے ۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج افغانستان جو ہمار دوست تھا ، دشمنی پر اتر آ یا ہے ۔ ہم اقتدار میں آ کر ایسی خارجہ پالیسی دیں گے کہ کسی دشمن کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ ہوگی ۔ گزشتہ روز ٹانک میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا حکمرانوں نے قوم کو اسلامی انقلاب کی منزل سے دور کیا۔ حکمران یہود ہنود اور مغرب سے دوستیاں پالتے رہے ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود حکمران ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف پا کستا ن دشمن بھارتی وزیراعظم مودی کو آم بھیجتے ہیں جبکہ سید علی گیلانی سے سلام لینے کے بھی روادا ر نہیں ۔ حکمرانوں کا رویہ اپنے عوام سے ہمیشہ بیگانوں اور دشمن سے اپنوں والا ہوتاہے ۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ اقتدار کے ایوانوں پر قابض اسٹیٹس کو کی حامی قوتوں نے قومی یکجہتی اور اتحاد کو شدید نقصان پہنچایا ہے اس وقت امن اور وحدت کی سخت ضرورت ہے مگر حکمران خود کو قانون کے شکنجے سے بچانے کیلئے قوم میں نفرتیں پیدا کر رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -