نواز شریف جیسے بد عنوان سیاستدان کی قیادت میں ملک خوشحال نہیں ہو سکتا:عمران خان

نواز شریف جیسے بد عنوان سیاستدان کی قیادت میں ملک خوشحال نہیں ہو سکتا:عمران ...

  

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میری نواز شریف سے کوئی دشمنی نہیں مگر نواز شریف میرے خواب کے راستے میں کھڑے ہیں، میرا مقصد وزیر اعظم بننا نہیں، چاہتا ہوں کہ پاکستان وہ ملک بنے جو علامہ اقبال کی سوچ تھی لیکن جب تک نواز شریف جیسے کرپٹ سیاستدان برسر اقتدارہیں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں سیاست میں اس لئے آیا کہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق ملک بنا سکوں اور یہاں کوئی زکوٰۃ لینے والا نہ رہے۔ عمران خان نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد وزیر اعظم بننا نہیں بلکہ اس ملک کی عزت میں اضافہ کرنا اور غربت ختم کرنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ایوب خان کی حکومت سے اختلاف ہے مگر جب ایوب خان امریکہ گیا تو اس کو بہت عزت ملی لیکن آج نواز شریف کو امریکی صدر کیساتھ بات کرنے سے پہلے پانی کا گلاس پینا پڑتا ہے اور پرچیاں لے کر جانا پڑتی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کو نیچا دکھانا مقصد نہیں، ہمارا مقصد یہ ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی اور سبز پاسپورٹ کی عزت ہو،۔انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، ہم دنیا سے قرضے مانگتے پھرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار دبئی گئے، آئی ایم ایف سے میٹنگ ہوئی تو کہا گیا کہ ملک میں 40 ارب کے ٹیکس مزید لگاؤ، پاکستان سے ہر سال 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے جسے پورا کرنے کیلئے قرضے لینا پڑتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کرپٹ نہ ہوتا تو بہت اچھے تعلقات ہوتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے بچوں کو سڑکوں سے اٹھا کر تعلیم دی، پختونخوا حکومت نے پچھلے 3 سال میں 80 کروڑ درخت لگائے۔

عمران خان

مزید :

کراچی صفحہ اول -