نثار کی وزیر اعظم سے ملاقات،ڈان لیکس پر حکومت ،عسکری قیادت میں ڈیڈ لاک ختم ،نیا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا امکان

نثار کی وزیر اعظم سے ملاقات،ڈان لیکس پر حکومت ،عسکری قیادت میں ڈیڈ لاک ختم ...

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک 228 ایجنسیاں)ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت اور عسکری قیادت میں ڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان ڈان لیکس کے معاملے پر موجود ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے اور وزیراعظم ہا ؤس سے جاری ڈان لیکس پر حکم نامے میں نظر ثانی کا امکان ہے۔وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں ڈان لیکس نوٹیفکیشن اور ملکی سلامتی سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی ۔ذرائع کے مطابق حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان اس معاملے پر بیک ڈور رابطے کئے گئے جس کے بعد ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ حکم نامے پر نظر ثانی کے بعد ڈان لیکس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ایاد رہے کہ ڈان لیکس پر حکومتی رپورٹ کو عسکری قیادت کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔ملاقات میں ڈان لیکس کا نیا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے سمیت عسکری قیادت کے تحفظات کو دور کرنے پر اتفاق ہوا ۔وز وزیراعظم نواز شریف سے چو دھری نثار علی خان نے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی جس میں ڈان لیکس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور وحوض کیا گیا اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو ڈان لیکس کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن کے مندرجات سے آگاہ کیا اورانہیں اعتماد میں لیا وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان اتفاق ہوا کہ جلد از جلد ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن کو جاری کرکے عسکری قیادت کے تحفظات کو دور کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر کو عوام کی خوشی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کی فلاح کے کاموں پر منصوبے تیزی سے عمل کیا جائے وزیر اعظم نواز شریف سے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر نے یہاں ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نواز شریف کو فاروق حیدر کی جانب سے آزاد کشمیر میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی کو سراہا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ عوام کی خدمت کرنا دونوں حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے آزاد حکومت عوام کی فلاح کے لئے مزید تیزی سے کام کرے ان کو اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فرہام کی جائے گی تاکہ کشمیری عوام اقدامات اور منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو نہتے کشمیری عوام کے خلاف تازہ ترین وحشیانہ مظالم کا نوٹس لینا چاہئے جو اپنے ناقابل تنسیخ آزادی کے حق کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بے گناہ اور نہتے کشمیری عوام کے خلاف غیر انسانی اور ناقابل بیان مظالم بند ہونے چاہئیں۔

نواز شریف

مزید :

کراچی صفحہ اول -