پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی میں گورنر سندھ کے خلاف قرارداد جمع کرادی

پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی میں گورنر سندھ کے خلاف قرارداد جمع کرادی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے گورنر سندھ کے سیاسی بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے ۔جمعہ کو پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے ۔گورنر کا عہدہ غیرسیاسی و غیرجانبدارانہ ہے۔ تاثر ابھررہا ہے کہ اہم عہدے پر فائض شخص ایک مخصوص جماعت کی انتخابی مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔گورنر سندھ کا سیاسی بیان پر ایوان کے لئے باعث تشویش ہے۔وفاق صوبے کے گورنر کو اس طرح کے بیان یا کسی سیاسی عمل کا حصہ بننے سے روکے۔گورنر سندھ غیرجانبدار اور کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنی توجہ آئینی ذمہ داریوں تک ہی محدود رکھیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -