کراچی ،جیل میں قیدی کی موت ، تحقیقاتی کمیٹی قائم

کراچی ،جیل میں قیدی کی موت ، تحقیقاتی کمیٹی قائم

  

کراچی (کرائم رپورٹر) حکومت سندھ کراچی سینٹرل جیل میں ایم کیو ایم کے کارکن محمد حسین گھانچی کے انتقال کا نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو کام کرنے سے روک دیا ہے ۔اس ضمن میں وزیر قانون و جیل خانہ جات سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہوگی اور قیدی کے انتقال کی تحقیقات کرکے تین دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی ۔کمیٹی کے سربراہ اسپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت سندھ وہاب میمن ہوں گے ۔کمیٹی میں ڈی آئی جی کراچی پرزنٹ اور محکمہ ہیلتھ کے 20گریڈ ڈاکٹرشامل ہوں گے۔ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ جب تک انکوائر ی مکمل نہیں ہوجاتی اس وقت تک جیل سپرنٹنڈنٹ کام نہیں کریں گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -