چوراہوں میں احتساب کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کا اپنا کمیشن مقفل ہے :امیر مقام

چوراہوں میں احتساب کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کا اپنا کمیشن مقفل ہے :امیر مقام

  

پورن (نمائندہ پاکستان )زیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ چوراہوں میں احتساب کاڈنڈوراپیٹنے والوں کااپنااحتساب کمیشن مقفل ہے،عمران خان خیبرپختونخواکے عوام کے مجرم ہیں،خیبرپختونخوامیں عملی کام اورتبدیلی کاعشرہ عشیر بھی نظرنہیںآرہا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خیبرپختونخواکے عوام کوصرف اپنے مقاصدکے حصول کیلئے استعمال کیاہے،دھرناخان لیڈر نہیں پروپیگنڈاماسٹرہے،آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخواکے انہیں مسترکردیں گے،تبدیلی کے نام پرصوبے میں اداروں کاحلیہ بگاڑدیاہے۔ انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف کووزارت عظمیٰ عمران خان نے نہیں بلکہ ملک کے18کروڑعوام نے دی ہے اورعوام نوازشریف کوچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے راگ الاپنے والوں نے بلدیات کاجنازہ نکال دیا،پانچ اداروں کے بعداب سی اینڈڈبلیوکوبھی ناظمین کے اختیارسے نکالنے کیلئے صوبائی حکومت نے تیاری شروع کردی ہے جبکہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات پہلے سے حذف کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کوعوام کے مسائل حل کرنے سے نہیں روزکسی نئے ڈرامہ رچانے سے دلچسپی ہوتی ہے،مگرآج تک کوئی بھی ڈرامہ عمران خان کی سیاست کیلئے بیساکی ثابت نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کام دیکھتے ہیں الزام تراشی اوردشنام طرازی سے عمران خان اپنی سیاسی ساکھ پرکلہاڑی ماررہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے شانگلہ میں132-KVپورن گرڈسٹیشن کے افتتاح کے بعدایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انجینئر امیر مقام نے کوٹکی گریڈ سٹیشن میںیخ تنگی فیڈرکابھی افتتاح کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ شانگلہ کے عوام نے جومحبت دی ہے وہ زندگی بھربھول نہیں سکتا،سیاست میںآنے کے بعدہمیشہ شانگلہ کے غیورعوام نے بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ہے تاہم انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنااورانہیں سہولیات فراہم کرنا میرے زندگی کانصب العین ہے،شانگلہ کے عوام نہ کبھی مایوس کیاہے اورنہ کروں گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت پورے ملاکنڈڈویژن کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کرہاہے مگرعمران خان خاطرجمع رکھیں ملاکنڈڈویژن سمیت پورے صوبے کے عوام اسکا بدلہ سودسمیت آئندہ عام انتخابات میں لیں گے۔انہوں نے کہاکہ مخالفین عوام کہ گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جبکہ سیاست میںآنے کے بعدشانگلہ کیلئے میں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں،پورن اوربشام کے لوگ خستہ حال روڈکے باعث آٹھ اورنوگھنٹوں مصافت کرنے کے بعدسوات پہنچتے تھے جبکہ مارتونگ سے بورڈاوربشام سے خوازہ خیلہ تک بین الاقوامی معیارکے روڈتعمیرکئے،پورے شانگلہ میں کروڑوں کے لاگت سے سینکڑوں لنک روڈتعمیرکئے ہیں،میرے اقتدارمیںآنے سے قبل شانگلہ میں دس فیصدبجلی تھی اوراب الحمداللہ سو98فیصدبجلی شانگلہ کے عوام کومل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شانگلہ میںیونیورسٹی کیمپس کاقیام بھی ہماری حکومت کی مرہون منت ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -