جھوٹ اور فریب کا سہارا لیکر سیاست کرنیوالوں کی سیاست آخری ہچکولے کھا رہی ہے :محمود خان

جھوٹ اور فریب کا سہارا لیکر سیاست کرنیوالوں کی سیاست آخری ہچکولے کھا رہی ہے ...

  

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل ،ثقافت و اُمور نوجوانان محمود خان اوروزیراعلیٰ کے معاؤن خصوصی برائے لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ جھوٹ اور فریب کاسہارا لیکر سیاست کرنیوالوں کی سیاست آخری ہچکولے کھارہی ہے ، تحریک انصاف نے جھوٹ پرمبنی سیاست کو دفن کردیاہے ، سیاست میں سچ اور شفافیت کو متعارف کرانا تحریک انصاف کاطرہ امتیاز ہے ، تبدیلی نہ لاسکے ، توہمیں اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں ، کرپشن کے تمام دروازے بند کردئیے لوٹ مار کرنیوالے اب عوام کا سامنابھی نہیں کرسکتے ، عوام کو درپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائی جارہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں تحریک انصاف سوات کے رہنما حاجی محمدرحمان اورسوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفورخان عادل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا صوبائی وزراء نے کہا کہ سوات میں جولوگ سڑک کی عدم تعمیر کوبہانابناکر سیاست کررہے ہیں اصل میں ان لوگوں کے ساتھ سیاست کرنے کیلئے کوئی ایشو نہیں ہے ۔ جھوٹ اور فریب کے سیاست کرنیوالوں کی سیاست کوہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیاہے۔ اورلوگوں کو سبزباغ دکھانے والوں کی سیاست آکری ہچکولے کھارہے ہیں انہوں نے کہا ہم نے سوات میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاہے ، اور آج ہم نے مختصر وقت میں جوترقیاتی کام کئے ہیں اگر گزشتہ حکومتون کاہمارے دورسے موازنہ کیاجائے توتحریک انصاف کادوران پر بھاری ہے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے اوپر سیاست کرنیوالوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ حلف اٹھائیں کہ وہ لوگوں کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں یاہم ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کا یہ سفرجاری رہنے کیلئے عوام نے تحریک انصاف کیساتھ تہیہ کررکھاہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -