صوابی ،وویمن یونیورسٹی میں وزیر اعظم کے لیپ ٹاپ 74 طالبات میں تقسیم

صوابی ،وویمن یونیورسٹی میں وزیر اعظم کے لیپ ٹاپ 74 طالبات میں تقسیم

  

صوابی(بیورورپورٹ)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بخاری نے جمعہ کے روز وومن یونیورسٹی صوابی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی 74طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے اس سلسلے میں وومن یونیورسٹی صوابی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ن لیگ کے ایم این اے سائرہ بخاری کے علاوہ مقامی ایم پی اے بابر سلیم اور وائس چانسلر وومن یونیورسٹی صوابی خانزادی فاطمہ خٹک ، مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع صوابی کے صدر عاصمہ زرین ، یونیورسٹی کی دیگر سٹاف ، طالبات اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ ایم این اے سائرہ بخاری نے یونیورسٹی کی 415طالبات میں سے 75فی صد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والی 74طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 74عدد لیپ ٹاپس تقسیم کئے ۔اس موقع پر ایم این اے سائرہ بخاری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کی تعلیم انتہائی نا گزیرہے وفاقی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے پر بھر پور توجہ د رہی ہے جب کہ تعلیم کے لئے وفاقی بجٹ میں کافی فنڈز مختص کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پورے صوبے میں سرکاری تعلیمی اداروں میں لیپ ٹاپس سکیم کو متعارف کراکر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لیپ ٹاپ سکیم کو پورے پاکستان میں سرکاری تعلیمی اداروں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید علوم وقت کا تقاضا ہے اس لئے ہماری حکومت اس پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے صوبے میں محکمہ تعلیم اور صحت کا حال بُرا کر دیا صوبے میں ترقی کا پہیہ رکا ہوا ہے پنجاب میں میٹرو بس سروس کو جنگلا بس قرار دینے والے پی ٹی آئی کے حکمران آج اپنے صوبے میں اس منصوبے پر اربوں روپے خرچ کرینگے حالانکہ اس وقت اس منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے تھے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ اپنے اتحادیوں سے مل کر کلین سوئپ کرئے گی اس کے نتیجے میں ایک بار پھر ن لیگ کی حکومت بنے گی #

مزید :

کراچی صفحہ اول -