چارسدہ ،واپڈا کی ضلع ناظم و نائب ناظم سمیت 18بجلی چوروں کی فہرست جاری

چارسدہ ،واپڈا کی ضلع ناظم و نائب ناظم سمیت 18بجلی چوروں کی فہرست جاری

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) محکمہ واپڈا نے چارسدہ میں ضلعی ناظم و نائب ناظم سمیت 18بااثر سیاسی افراد کی بجلی چوری کی فہرست جاری کر دی ۔ضلع ناظم فہد ریا ض نے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کی طر ف سے بجلی چوری کے الزام کو مسترد کر تے ہوئے سیاسی انتقام قرار دیا ۔ وفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔عمران خان کے کارکن کی حیثیت سے عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھونگا۔ ضلع ناظم فہد ریاض۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا چارسدہ نے ابتدائی طور پر 18 بااثر لوگوں کے خلاف وائٹ پیپرر جاری کیا ہے جو عرصہ دراز سے مبینہ طور پر بجلی چوری اور سینہ زوری کر رہے ہیں۔ محکمہ واپڈا کی طرف سے جاری کر دہ ابتدائی وائٹ پیپرر میں صرف دو فیڈروں کے مبینہ بجلی چوروں کے نام شامل ہے ۔ فہرست میں تحریک انصاف کے ضلع ناظم فہد ریا ض خان، تحصیل کونسلر شاکر خان ، جماعت اسلامی کے ضلعی نائب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ ، پارٹی کے ضلعی نائب امیر ولی محمد خان ، اے این پی کے ضلعی کونسلر رضیہ سلطانہ، ہارون خان وردگہ ، ناظم ویلیج کونسل طارق باچہ ، قومی وطن پارٹی کے حکم خان ، بخت شاہ غریب ،اورنگزیب ، تعریف شاہ باچا، جان خان ، سلیم خان ، شاہ فیصل خان ، ساجد خان ، مجاہد خان ، آصف کمال اور عارف کمال خان کے نام شامل ہیں۔ پیسکو چارسدہ نے مذکورہ فہرست ڈپٹی کمشنر کو بھیج دی ہے جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ مذکورہ بااثر افراد کنڈا کلچر اور غیر قانونی طریقے سے بجلی چوری میں ملوث ہیں۔دوسری طرف گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے پریس کانفرنس کے فوراً بعد محکمہ واپڈا چارسدہ میں ہلچل مچ گئی اور واپڈا حکام نے جنگی بنیادوں پر ضلع ناظم کے گھر بجلی کا میٹر نصب کرکے اپنی نااہلی چھپانے کی ناکام کو شش کی۔ جنگی بنیادوں پر میٹر لگاتے وقت واپڈا اہلکار نئے کنکشن کے باقیات زمین پر چھوڑ گئے جبکہ میٹر میں 2یونٹ کا خرچ بھی وفاقی وزیر اور محکمہ واپڈا کا منہ چھڑا تا رہا ۔ ضلع ناظم فہد ریا ض خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ عمران خان کا سپاہی ہوں اور قوم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں 22گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلا ف عوام کے مطالبے پر انہوں نے واپڈا کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کا برا مان کر عابد شیر علی نے ان پر من گھڑت الزاما ت لگائے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -