پاور لومز انڈسٹری کے مسائل، وزیر قانون و صنعت نے وفد لاہور بلا لیا

پاور لومز انڈسٹری کے مسائل، وزیر قانون و صنعت نے وفد لاہور بلا لیا

  

ملتان(جنرل رپورٹر)آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی دعوت پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات‘ وفد میں مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری، مرکزی چیئرمین خالق وحید رامے قصور کے صدر چوہدری محمد اشرف گجر، جھنگ کے صدر شیخ طارق محمود اور(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

دیگر رہنماؤں میں حاجی بشیر احمد پہلوان، یونس انصاری، ثناء اللہ انصایری، ملک گلزار احمد ، شیخ اظہر، ڈاکٹر عبداللطیف، حاجی اصغر علی انصاری، رضوان مقبول انصاری، دیگر رہنما شامل تھے۔ وفد نے پاور لوم انڈسٹری کے مسائل اور اس بحران سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر حکومت نے فوری توجہ نہ دی اور خصوصی بیل آؤٹ پیکیج کا اعلان نہ کیا تو یہ پاور لوم انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور وزیر صنعت و تجارت پنجاب شیخ علاؤ الدین نے وفد سے پاور لوم انڈسٹری کے مسائل کو غور سے سنا اور فوری طور پر ای او بی آئی سوشل سکیورٹی اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کوآپریشن سے روک دیا اور وفدسے کہا کہ وہ 25مئی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آ کر متعلقہ وزیر سے اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -