بوگس لسٹیں، تحصیلدار، پٹواری، فوڈ سنٹرشاہجمال کے کوآرڈی نیٹر کیخلاف مقدمہ

بوگس لسٹیں، تحصیلدار، پٹواری، فوڈ سنٹرشاہجمال کے کوآرڈی نیٹر کیخلاف مقدمہ

  

شاہ جمال، چشتیاں(نمائندہ پاکستان )بوگس اندارج غلط لسٹوں اور نامکمل خسرہ گرداوری پر تحصیلدار،پٹواری اور فوڈ سنٹر شاہجمال کے کوارڈینیٹر اور دھوکہ دہی پر مڈل مین کے خلاف مقدمہ درج۔چیئر مین یونین کونسل دانڑیں سید محمد جمیل شاہ کی درخواست پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن امجد شعیب(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

خان ترین نے فوڈ سنٹر شاہجمال اچانک چھاپہ مار کر ریکارڈ چیک کیا تو بڑے پیمانے پر محکمہ مال کے افسران اور کوارڈی نیٹر افضل قریشی کی ملی بھگت سے فرضی اور بوگس لسٹوں پر باردانہ ریلیز ہو چکا تھا ابتدائی طور پر حیات احمد اور تاج محمد کے نام پر فرضی اور دو نمبر بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر سینکڑوں بوریاں باردانہ رؤف نامی بیوپاری وصول کر چکا تھا ریکارڈ کی چھان بین پر معلوم ہوا کہ نائب تحصیلدارکہ خسرہ گرداوری نامکمل اور آویزاں کی گئیں لسٹیں بوگس ہیں جس پر تھانہ انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان میں نائب تحصیلدار آفتاب کریم قریشی،پٹواری رانا محمد کاظمماور کوارڈینیٹر میاں محمد افضل قریشی کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق صدر پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر اشفاق حسین کی ہدایت پر مرکز خرید گندم سنٹر چک 33فتح سے دھوکہ دہی سے سنٹر ہذا سے بار دانہ حاصل کرنے کے الزا م میں رحمت اللہ ، محمد وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق انکوائری کرنے پر ملزمان کا نام رجسٹر خسرہ گرداوری چک 24گجیانی میں نہ تھا جس کی وجہ سے چک 24گجیانی کے کاشتکاروں کی حق تلفی ہوئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -