حاصل پور، کاشتکاروں کا استحصال، گندم ایک ہزار تا 1100 روپے من فروخت کرنے پر مجبور

حاصل پور، کاشتکاروں کا استحصال، گندم ایک ہزار تا 1100 روپے من فروخت کرنے پر ...

  

حاصل پور(سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب کا کاشتکاروں سے باردانہ گندم خریداری کا وعدہ ٹھس ہو کر رہ گیا ہے ۔ کاشتکار اپنی گندم 1300 فی من کی بجائے ایک ہزار تا گیارہ سوروپے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

فی من فروخت کرنے پر مجبورہو گئے ہیں جو کہ کاشتکاروں کا بہت بڑا استحصال ہے ٹاوٹ اور باردانہ مافیا اندرون خانہ ملی بھگت سے باردانہ حاصل کر کے کروڑوں کمانے میں مصروف ہیں مختلف کسانوں نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ اگر محکمہ فوڈ ہم سے گندم خریداری کرے تو ہم کم قیمت پر بیوپاریوں کو گندم کیوں فروخت کریں اور گندم خریداری مراکز پر بے جا رش کسانون کی ٹرالیوں کا ہے یہ صورت حال ضلعی و مقامی انتظامیہ کی شفاف پالیسی گندم خریداری پر سوالیہ نشان ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -