کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنرز کے گندم خریداری مراکز کے دورے ‘ انتظامات کا جائزہ

کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنرز کے گندم خریداری مراکز کے دورے ‘ انتظامات کا جائزہ

  

ملتان ‘ عبدالحکیم ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ راجن پور ‘ لیہ ( سپیشل رپورٹر ‘ نمائندگان ) کمشنر ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کے گندم خریداری مراکز کے دورے بار دانہ کی تقسیم اور دیگر انتظامات کا جائزہ ، کاشتکاروں سے سہولتوں بارے بھی دریافت کیا اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈو یژ ن بلا ل احمد بٹ نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی ہد ایت پر ڈویژ ن بھر میں گند م کی خریدار ی شفا ف اندازمیں جا ری ہے ۔کاشتکا رو ں کو صحیح معنو ں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

میں ریلیف دینے کیلئے کمپیو ٹرائزڈ نظا م کے تحت مکمل ریونیو ریکا رڈ بمعہ تصا ویر مر تب کیاگیا ہے تا کہ مڈ ل مین اور کمیشن ما فیا کی حو صلہ شکنی کی جا سکے ۔ ان خیالا ت کاا ظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز گند م خریدا ری مر اکز کاا چا نک دورہ کر تے ہو ئے کیا ۔ڈ پٹی کمشنر ملتا ن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مبشر بھی ان کے ہمر اہ تھے ۔کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب گند م خریدا ری مہم کی بر اہ راست خود نگر انی کررہے ہیں ۔تاریخ میں پہلی مر تبہ کسانوں کی حق تلفی رو کنے کیلئے تمام سنٹرز پر اینٹی کر پشن اور نیب سمیت سکیو رٹی ادارو ں کو مانیٹرنگ کا ٹا سک دیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ کسا نو ں کی جا نب سے سنٹرز پر لا ئی جانے وا لی گندم کے معیا ر کو یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ کانٹا اور نمی چیک کر نے کیلئے خصوصی آلا ت بھی نصب کئے گئے ہیں نا در چٹھہ نے کہا کہ ضلع ملتان کے گند م خریدا ر ی مر اکز پنجاب بھر میں سرفہر ست ہیں جس کی بنیاد ی وجہ شفا ف نظا م اور ایماندا ر عملے کی تعینا تی ہے ۔ڈ پٹی کمشنر نے اس موقع پر کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ خریدا ری مر اکز پر سی سی ٹی وی کیمر وں کے ذر یعے گند م کی تر سیل کی مانیٹر نگ کی جا رہی ہے جبکہ تما م ریکا رڈ کا تھر ڈ پا ر تی آ ڈ ٹ بھی کر ایا جا رہا ہے ۔اس موقع پر کمشنر ملتا ن بلا ل احمدبٹ نے بو ریو ں کا وزن چیک کیا اور آ لات کے ذ ر یعے گندم میں نمی کا معیا ر بھی دیکھا ۔عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عبدالحکیم میں گندم کی خریداری شروع ہونے کی وجہ سے مرکز خریداری سنٹر پر ٹرکوں ٹرالیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں کچاکھوہ روڈ سے لیکر ریلوے پھاٹک اور ٹی چوک تک ٹرالیوں اور ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شہر میں ہمہ وقت ٹریفک جام رہنے لگی ۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پر باردانہ کی منصفانہ تقسیم اور خریداری کا عمل جاری ہے،سنٹر کوآڈینٹرچوہدری محمد اخترکے مطابق گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پرفی ایکٹر دس بوری کے حساب سے 73ہزار سے زائد بوری باردانہ جاری کردیا گیا ہے،فوڈ انسپکٹر راجہ تصور علی کے مطابق گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پر صاف شفاف طریقہ کار کے تحت گندم خریداری جاری ہے، ابتک فوڈ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پر 15ہزار سے زائد بوری گندم خریداری کی جاچکی ہے۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد کا صبح سویرے گندم خرید مراکز کا اچانک دورہ کیا اور باردانہ کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے ۔بزرگوں اور خواتین کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے میں دن رات کوشاں ہے ۔مڈل مین اگر کسی سنٹر پر نظر آئے تو فوری کاروائی کی جائے ۔لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گندم خریداری مہم کے دوران تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے و تعاون کو فروغ دے کر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کاشت کاروں کو بھر پور سہولیات فراہم کی جائیں ۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب وحید اختر انصاری نے گندم خریداری مراکز ہیڈویرڑی ،صابر آباد ،چوبارہ کے معائنہ کے موقع پر کہی۔اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی ،اے سی لیہ عابد کلیار ،اے سی چوبار صفات ا للہ خان،ای اے ڈی اے محمد طاہر ،ڈی ایف سی چوہدری ذوالفقار، ڈی او سوشل ویلفیئر ظفر اقبال کھارا بھی ہمرا ہ تھے۔ڈی جی سوشل ویلفیئرنے خریداری مراکز پر کاشت کاروں سے فراہم کردہ سہولیات بشمول باردانہ کی فراہمی،آنے والی گندم کو بروقت اُتارنے،پیمنٹ کے مراحل کے بارے میں دریافت کیاجس پر مجموعی طورپر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ دریں اثنا محکمہ خوراک کے 9خریداری مراکز سے 98ہزار280بوری گندم خرید کرنے کے علاوہ 3لاکھ 78ہزار 302بوری بار دانہ کاشت کاروں میں ابتک تقسیم کیا جاچکا ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ کو گندم خریداری مراکز جمال چھپری ،صابر آباداور ہیڈ ویڑری کے معائنہ کے موقع پر بتائی گئی۔ڈی ڈی زراعت غلام رسول ،ریونیو آفیسر سید محسن شاہ ،ناصرعباس خان مگسی کے علاوہ محکمہ خوراک ،زراعت ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے خریداری مراکز پر بار دانہ کی فراہمی اور خرید کردہ گندم کا ریکارڈ چیک کیااور کاشت کاروں سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -