خریداری سنٹر پر گندم کی اَن لوڈنگ کے نام پر کاشتکاروں سے رقم بٹورنے والے 2افراد گرفتار

خریداری سنٹر پر گندم کی اَن لوڈنگ کے نام پر کاشتکاروں سے رقم بٹورنے والے ...

  

خانیوال (بیورونیوز ) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے موسیٰ ورک میا ں چنو ں میں محکمہ خوراک کے گندم ان لوڈنگ پوائنٹ پر خود کو سرکاری ٹھیکدار ظاہر کرکے ان لوڈنگ کے دوران (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کاشتکاروں سے رقوم بٹورنے والے دو افراد کو موقع پر گرفتار کروا کران کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی ۔ڈپٹی کمشنر نے موسیٰ ورک گندم خریداری سنٹر کا دورہ کیا تو وہاں پر کاشتکاروں سے مذکورہ افراد ان لوڈنگ کے نام پر رقم وصول کررہے تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ‘مہر امجد سلیم سرگانہ اے سی میاں چنوں ‘ڈی ایم او ملک محمد یوسف اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایم او کو ہدایت کی کہ وہ سنٹر پر شامیانوں کی تعداد بڑھائیں اور سنٹر پر چھڑکاؤ کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -