سورج نے پھر آگ برسانا شروع کر دی‘ گرمی کی شدت میں اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج نے ایک بار پھر آگ برسانا شروع کر دی۔جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں چار سے پانچ سنٹی گریڈ کا اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا ۔تاہم مالاکنڈ، مکران ڈویڑن اور فاٹا میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
میں موسم شدید گرم رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم مکران ڈویڑن اور پاراچنار میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت دادو، سبی میں47، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد46، موہنجوداڑو، رحیم یار خان، پڈعیدن، جیکب آباد، روہڑی45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اسلام آباد میں35 ، لاہور میں 40، کراچی میں 36، پشاور میں37 ، کوئٹہ میں 32، مری میں 23، فیصل آباد میں 40، ملتان میں41 اور حیدر آباد میں44 سنٹی گریڈ رہا۔