پی آئی اے وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے براہ راست پروازیں جلد شروع کریگی:سردار مہتاب

پی آئی اے وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے براہ راست پروازیں جلد شروع کریگی:سردار ...

  

لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت خطہ میں معاشی خوشحالی اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے پی آئی اے وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے براہ راست پروازیں جلد شروع کرے گی۔اس سے نہ صرف علاقائی روابط میں تیزی آئے گی بلکہ خطہ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے جمعرات کو ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے سردار مہتاب احمد خان کی قیادت میں پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کیلئے کئے گئے خصوصی اقدامات جن میں پروازوں کی بروقت آمد اور روانگی، پی آئی اے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور پی آئی اے کو جدید اور بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف پی آئی اے کا انفراسٹرکچر بہتر ہو گا ،بلکہ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی آئی اے وزارت تجارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی برآمدات اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دے۔وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے وزیر تجارت کو یقین دلایا کہ پاکستان کی تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -