ضلعی عدلیہ ملتان میں سائلین کیلئے کمپیوٹرائزڈ معلوماتی سنٹر ‘ ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح

ضلعی عدلیہ ملتان میں سائلین کیلئے کمپیوٹرائزڈ معلوماتی سنٹر ‘ ٹریکنگ سسٹم ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ضلعی عدلیہ ملتان کی جانب سے سائلوں کو معلومات فراہمی کیلئے کمپیوٹرائزڈمعلوماتی سنٹراورٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کردیاگیاہے۔اس ضمن میں گزشتہ روزڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سجاد حسین سندھڑ نے سنٹرکاافتتاح کیاہے۔اس موقع پرفاضل جج نے کہا ہے کہ مذکورہ اقدام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سیدمنصورعلی شاہ کی کاوشوں کانتیجہ ہے جس (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کے ذریعے ملک یابیرون ملک بیٹھے بھی سائلوں کو ضلع ملتان کے مقدمات سمیت دیگر ضروری معلومات فراہم ہوسکیں گی۔انھوں نے بتایاکہ مقدمات کی مکمل معلومات کے لئے ٹریکنگ سسٹم بھی قائم کیاگیاہے جس سے مقدمات کے چالان کی عدالت بھجوانے میں تاخیراورحائل رکاوٹوں کے بارے میں بھی علم ہوسکے گا اورپولیس کارکردگی کی مانیٹرنگ ہوسکے گی جس کے لئے ابتدائی طورپرصبح ساڑھے 8 بجے سے سہ پہرساڑھے 3 بجے تک معلومات فراہم ہوسکیں گی اوربعدازاں رات 10 بجے تک اس سنٹرسے معلومات فراہم کی جائیں گی۔فاضل جج نے اس موقع پر سنٹربارے بینربھی ضلع کچہری کے باہرآویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پر ججز کے علاوہ نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ملک عبدالستار اورجوائنٹ سیکرٹری صدف ترمذی اوردیگروکلاء بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -