علی پور بار کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا، بہادر علی

علی پور بار کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا، بہادر علی

  

سیت پور (نمائندہ پاکستان ) وکلاء مظلوم کو انصاف فراہم کرنے کے لئے بھر پور کردارا داکریں ،علی پور بار کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا،مظفرگڑھ کو ماڈل کورٹس بنا رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ بہادر علی خان نے علی پوربار کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے ایڈیشنل سیشن جج میاں محمد ارشد انجم (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

،ہائیکورٹ بار ملتان کے جنرل سیکرٹری جعفر طیار بخاری ،نو منتخب صدر بار علی پور چوہدری انصر عباس ،جنرل سیکرٹری محمد رفیق خان بلوچ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی علی پور سید غضنفر مرتضیٰ بخاری ،ماہر قانون سردار غلام شبیر خان بربرہ ،رانا عبدالرحمن ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج علی پور محمد فواد عارف ،شہزاد باسط سہو،سول جج یاسر عرفات ،ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ ،اسسٹنٹ کمشنر علی پور عمران شمس ،ڈی ایس پی علی پور محمد یوسف ہارون ،خواجہ کشور حسین ایڈووکیٹ ،سردار صادق محمد خان بربرہ ،سابق صدر بار سید فضل عباس نقوی ،سابق صدر بار رانا محمد اکرم و دیگر وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی ،بہادر علی خان نے کہا کہ 109ججز کو پروموٹ کیا گیا ہے لیکن پھر بھی ججز کی کمی ہے انشاء اللہ بہت جلد اس کمی کو پورا کیا جائے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -