شبقدر پی کے 21میں قومی وطن پارٹی کو مشکلات کا سامنا
شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر پی کے 21میں قومی وطن پارٹی کو مشکلات کا سامنا اہم شخصیات اور پارٹی عہدیدار وں کا پارٹی سے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ۔پی کے 21میں مندیزئی ویلج کونسل کے دو اہم عہدیدار وں نے بھی معذرت کردی ۔ویلج کونسل مند یزئی میں قومی وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آشرف اللہ اور پریس سیکرٹری عطیع اللہ نے بھی قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہوکر جمعیت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ شبقدر پریس کلب میں اپنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آشرف اللہ اور عطیع اللہ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی میں انہوں نے عوام کی خدمت کے بنیاد پر شمولیت کی تھی لیکن انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ قومی وطن پارٹی میں عوام کی خدمت ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے نہ صرف ان کو بلکہ تمام کارکنوں کو مایوس کر دیا ہیں ۔اور گذشتہ پندرہ سال سے پی کے 21میں عوام کی کوئی خدمت نہ ہو سکی انہوں نے کہا کہ حلقہ عوام نے مسلسل تین مرتبہ پارٹی کے صوبائی قائد سکندر شیرپاؤ کو بھاری اکثریت سے منتخب کیا لیکن گذشتہ پندرہ سال میں عوام کے بنیادی مسائل کا حل تو درکنار الیکشن کے بعد قائدین نے اپنا دیدار تک نہیں کروایا ۔ اس لئے مزید وقت ضائع کئے بغیر قومی وطن پارٹی کے عہدوں اور رکنیت سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ممبر ضلع کونسل مفتی طاہر اللہ درویش بھی موجود تھے ۔ مفتی طاہر اللہ درویش نے کہا کہ پی کے 21اوراین اے8جمعیت علماء اسلام کا گڑھ بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18مئی کو صریخ میں قومی وطن پارٹی کے اہم ضلعی عہدیدار بھی جمعیت میں شمولیت کر رہے ہیں ۔جس کیلئے صریخ میں ایک بڑا شمولیتی جلسہ منعقد ہوگا جس میں قائد مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مرکزی قائدین شرکت کر ئینگے ۔ انہوں نے کہا کہ 18مئی کا جلسہ پی کے21اوراین اے8میں بڑی سیاسی تبدیلی ثابت ہو گی ۔