آر ٹی او ملتان کیلئے جون 2017کا ریونیو وصولی ہدف 29ارب روپے مقرر‘ نادہندگان کیخلاف مہم بھی شروع

آر ٹی او ملتان کیلئے جون 2017کا ریونیو وصولی ہدف 29ارب روپے مقرر‘ نادہندگان ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ریجنل ٹیکس آفس ( آر ٹی او ) ان لینڈ ریونیو ملتان کا مئی ، جون 2017کے لیے ریونیو وصولی کا ہدف 29ارب روپے مقرر کردیا ہے آر ٹی او رواں ماہ مئی 2017میں 15ارب (بقیہ نمبر69صفحہ12پر )

روپے کا مجموعی ہدف وصول کرے گا اس میں انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی شامل ہیں آر ٹی او ملتان جون 2017میں 14ارب روپے کا مجموعی ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول کرے گا ذرائع کے مطابق 8مئی نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -