مردان میں شہری بجلی کی اووربلنگ کیخلاف سراپا احتجاج

مردان میں شہری بجلی کی اووربلنگ کیخلاف سراپا احتجاج

  

مردان (بیورورپورٹ)محکمہ واپڈاکی جا نب سے صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی کے 24 میں واقع شہر ی علا قوں میں اوربلنگ کے خلا ف شہر ی سراپا احتجا ج بن گئے ۔ایکسین واپڈا کے دفتر کے سامنے زبر دست احتجا جی مظا ہر ہ ،ایکسین ،ایس ڈی او اور ما تحت عملے کے خلا ف شد ید نعرہ با زی ۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما ء اور چےئر مین بورڈ آف گورنر پیسکو نوابزادہ ارسلاخان ہو تی کی یقین دہا نی پر مظا ہر ین نے احتجا ج ختم کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ واپڈا سٹی ٹو پر شہر ی علا قوں با ڑی چم ،گلی با غ ،ہو تی ،اور مہو ڈھیر ی کے سینکڑوں صارفین پر محکمہ واپڈا کی جا نب سے غلط ریڈنگ اور اوربلنگ کے خلا ف شہر ی سراپا احتجا ج بن گئے ۔مظا ہر ین کی قیا دت زبیر جندال ،ہو تی سے تا جر رہنما الطا ف کر یم ،حا جی گل نبی وغیر ہ کر رہے تھے ۔مظا ہر ین با ڑی چم ہو تی سے واپڈا دفتر پہنچ گئے اور محکمہ واپڈا کے خلا ف زبر دست نعرہ با زی کی ۔مظا ہر ین کا مو قف تھا کہ جا ن بو جھ کر اوربلنگ کی گئی ہے ۔غیر یب عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے ا ور بیس ہزار سے پچاس ہزار تک اور بلنگ کی گئی ہے جو کہ ظلم کے مترادف ہے ادھر مظا ہر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے نوابزادہ ارسلا خان ہو تی نے کہا کہ اگر محکمہ اپڈا کے حکا م نے اپنا قیبلہ درست نہیں کیا تو ان کے خلا ف کا روائی کر یں گے۔بعدازاں ایکسین ون شارس خا ن اور ایس ڈی او نیا ر گل خان نے مظا ہر ین سے اپیل کی کہ ان کے تحفظا ت اور شکا یا ت کا فوری ازالہ کیا جا ئے گا اور واپڈا احکا م جو غفلت کے مرتکب ہو ئے ہیں ان کے خلا ف کا روائی کی جا ئے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -