کرک میں محکمہ صحت کی بہتر کارکردگی ،پولیومہم کامیاب

کرک میں محکمہ صحت کی بہتر کارکردگی ،پولیومہم کامیاب

  

کرک (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت محکمہ صحت نے24 سال بعد پہلی بار ضلع کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر نئی تاریخ رقم کی ۔ڈسٹرکٹ پولیو کنڑول روم کے فوکل پرسن رحمت اللہ کے مطابق 1994 میں ملک میں جب سے انسدا پولیو مہم شروع ہوئی ہے مذہبی حلقہ ہونے کی ناطے کرک میں ہر انسداد پولیو مہم کے بعد پولیوسے انکاری والدین کی تعداد ہزاروں میں سامنے آتی تھی لیکن گذشتہ ڈیڑھ سال سے جب سے عابد خان وزیرنے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھالا ہے تین ایم پی او سمیت ہرحربہ استعمال کرنے کے بعد پولیو سے انکاری والدین کی تعداد میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے اور جو تھوڑے بہت رہ گئے تھے انہیں منانے کیلئے علماء کرام کی خصوصی خدمات سمیت ہر ممکن کوشش کی گئی ہے جس کی بدولت اس بار 17 سے 21 اپریل تک چلنے والے مہم میں سامنے آنے والے 400 کے لگ بھگ انکاری والدین کوگذشتہ روزبالآخرآمادہ کرنے میں کامیاب ہوئے اورپہلی بار محکمہ صحت نے دیا گیا ہدف سو فیصد پورا کرتے ہوئے ضلع کے تمام پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 31 ہزار720بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کرک کو حقیقی معنوں میں پولیو جیسے موذی مرض سے پاک رکھنے کی راہموار کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -