عوامی مفاد میں بعض افسران کے تعیناتی وتبادلے کے احکامات

عوامی مفاد میں بعض افسران کے تعیناتی وتبادلے کے احکامات

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں بعض افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ خزانہ علی رضا بھٹہ ( پی اے ایس۔بی ایس۔21) کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور شکیل قادر خان ( پی اے ایس۔بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے مذکورہ احکامات کے نتیجے میں سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور سراج احمد ( پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔20) کو سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔اسی طرح سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ محمد زبیر اصغر قریشی ( پی اے ایس۔بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکرٹری ایس ٹی اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ داؤد خان ( پی سی ایس۔ایس جی۔بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے ۔مذکورہ بالا احکامات کے نتیجے میں داؤد خان ( پی سی ایس۔ایس جی۔بی ایس۔20) کو سیکرٹری ایس ٹی اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ان امور کا اعلان محکمہ اسٹیبلشمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -