بارودی مواد رکھنے والے ملزمان عدم ثبوت پر بری

بارودی مواد رکھنے والے ملزمان عدم ثبوت پر بری

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار2ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق محکمہ انسداددہشت گردی نے 18 مئی2016ء کو ایک کارروائی کے دوران ملزمان آصف اورشکیل ساکنان ریگی کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5کلوگرام دھماکہ خیزمواد ٗ دو دستی بم ٗ سیفٹی فیوز برآمد کی تھی اس موقع پرملزموں کے وکیل شبیرحسین گگیانی نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کو وقوعہ سے چند روز قبل سے حراست میں لیاگیاتھا جبکہ استغاثہ نے جن گواہوں کوپیش کیاہے ان کے بیانات میں واضح تضاد ہے لہذاملزموں کو بری کیاجائے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کوبری کردیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -