پختونوں کے سروں کے سود اگر ایک بار پھر متحرک ہو گئے :شکیل خان ایڈوکیٹ

پختونوں کے سروں کے سود اگر ایک بار پھر متحرک ہو گئے :شکیل خان ایڈوکیٹ

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے جیبوں کوبھرنے کیلئے امریکہ سے ڈالرلیکرمالاکنڈڈویژن سے لاکھوں کی تعدادمیں لوگوں کودربدرکیاتھااب وہی لوگ کسی منہ پریہاں کے عوام کودوبارہ دھوکہ کرکے ان سے ووٹ لیں گے لوگوں نے ان کرپٹ لوگوں کوپہنچان لیاگیا ائندہ کیلئے بھی شکست اوررسوائی ان کامقدرہوگی ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز اپنے رہائش گاہ پرمختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے بدولت صوبے کے عوام نے سکھ کاسانس لیاکیونکہ سابقہ حکمرانوں نے امریکہ سے ڈالرلیکرصوبہ کوبارود کے ڈھیر میں تبدیل کردیاتھااورملاکنڈڈویژن سے لاکھوں کے تعدادمیں لوگوں کودربدرکرکے اپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیزبنادیاگیاتھا اورقومی خزانہ کوبے دردی کے ساتھ لوٹ کرکے باہرممالک میں جائیدادیں بنادگی ہے مگراب وہی لوگ یہاں کے عوام کودوبارہ دھوکہ کرنے کیلئے میدان میں آئیں ہیں مگراب عوام ان کرپٹ لوگوں کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے اورالیکشن میں شکست ان لوگوں کامقدرہوگی اوررسوائی کے سواء کچھ نہیں ملے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -