وزیر اعلیٰ راجن پور نہ پہنچے، ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں دھری رہ گئیں، استقبال کیلئے آئے اراکین اسمبلی گھروں کو لوٹ گئے

وزیر اعلیٰ راجن پور نہ پہنچے، ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں دھری رہ گئیں، استقبال ...

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف آج بھی ضلع راجن پور نہ پہنچے ،ضلعی انتظا میہ کی جانب سے ہیلی پیڈ تیار،عملہ الرٹ ،فوڈسنٹرز پر سیکورٹی بڑھادی گئی (بقیہ نمبر67صفحہ12پر )

وزیراعلیٰ کے ممکنہ دورے کے پیشِ نظر ریفریشمنٹ کاسامان اور دھوپ سے بچاؤ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے چھتری بھی روجھان کے فوڈ سنٹر مٹ واہ پر پہنچادی گئی تھی مگر وزیراعلیٰ آج نہ آسکے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور عہدیداران بھی انتظا رکرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے کل بروز ہفتہ اورپرسوں اتوار کے روزبھی اہم ہیں صبح سویرے ہی ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد گجر اور ڈی ایف سی میاں پرویزافضل قریشی نے فوڈسنٹرز راجن پور،کوٹ مٹھن ،عمرکوٹ کاوزٹ کیا اور سیکورٹی انتظامات بھی چیک کئے سو ل ڈیفنس انچارج عقیل گل اور اُس کاعملہ بھی صبح سویرے ہی روجہان کے فوڈسنٹر مٹ واہ پہنچ گیاتھا کئی گھنٹے انتظار کے بعد سبھی محکمے اپنے دفاتر کوواپس لوٹ گئے تاہم آج بروزہفتہ اور کل بروزاتوار دوبارہ وزیراعلیٰ کاانتظار رہے گا ضلع کے تمام فوڈسنٹرز پر حکو مت پنجاب کی ہدایات پر ہیلی پیڈ تیار کر لئے گئے ہیں کیو نکہ جاری ہدایات میں یہ ہدایت بھی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسی ایک فوڈسنٹر یاایک سے زائد فوڈسنٹر کاوزٹ کرسکتے ہیں اس لئے ضلع بھر کے نوفوڈ سنٹرز پر ہیلی پیڈ تیار کئے گئے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -