صوابی ،گدون آمازئی کے راہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار
صوابی( بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے علاقہ اُتلہ گدون آمازئی کے رہزن گروہ کے سر غنہ کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق موضع سلیم خان میں کئی ہفتے پہلے راہزن گروہ پولیس پارٹی پر فائرنگ اورہاتھا پائی میں ملوث تھا۔ جن میں سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا تھا ،ایک ملزم گرفتار جبکہ باقی رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو چکے تھے ،گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے ساتھیوں کے نام اگل دئیے تھے ، ایس ایچ او اُتلہ شمس القمر خان کو مخبر خاص سے اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او اتلہ شمس القمر خان بمع پولیس نفری نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے علاقہ اتلہ سے ملزم ابرار سکنہ ترکئی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا، علاقہ بام خیل میں موبائل اور رقم چوری کرنے والا چور زری داد خان بھی گرفتار مقدمہ379درج رجسٹرڈ دریں اثناء مدعی محمد احمد سکنہ بام خیل نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ان سے ایک عدد موبائیل اور دس ہزار نقدی چور نے لے اُڑے ہے ،جس پر چوکی بام خیل انچارج سبحان اللہ خان نے چور کی موجودگی پر کاروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا چوری شدہ موبائیل برآمد کی#