خواتین کو ووٹوں کے اندراج میں ترجیحاً نمائندگی دی جائے ، شریف اللہ خان

خواتین کو ووٹوں کے اندراج میں ترجیحاً نمائندگی دی جائے ، شریف اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور،لودھراں(بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان ) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ خان نے کہا ہے کہ خواتین کو وفاقی وصوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومت کی طرح ووٹوں کے اندراج میں بھی ترجیحی بنیادوں پر نمائندگی دی جائے۔ یہ بات انہوں نے سرکٹ ہاؤس بہاول پور میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ممبران کمیٹی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خالد جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد خورشید، پولیٹیکل ایکٹیوسٹ(بقیہ نمبر73صفحہ12پر )
اشعر قریشی، صدر الفتح آرگنائزیشن جمشید کریم خان، سیکرٹری جنرل پرواسو صابر فرحت، مسز قمر شفیع ودیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ خواتین کی ووٹر لسٹوں میں کم نمائندگی کی بڑی وجہ ان کے شناختی کارڈز کا نہ ہونا ہے جس کے لئے نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کی استعداد کار کو بڑھانے کی سفارشات کی جائیں گی۔2018ء الیکشن کا سال ہے جس سے قبل ہی تمام تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی سطح پر خواتین کی کم نمائندگی رکھنے والے علاقوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے تاہم متعلقہ اضلاع کی ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی اپنی اپنی سفارشات مرتب کریں۔اس موقع پر صدر الفتح آرگنائزیشن جمشید کریم خان نے کہا کہ عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے شدید دشواری کا سامنا ہے۔اگر شناختی کارڈ بنانے کے عمل کو سہل کر دیا جائے توخواتین ووٹرز سمیت تمام ووٹرز کے اندراج میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔اجلاس میں 18سال سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کی جلد از جلد ووٹر لسٹوں میں اندراج سمیت غیر مسلم شہریوں، معذور افراد اور خواتین کے ووٹوں کے اندراج کے لئے سفارشات مرتب کی گئی ہیں۔صو بائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے کہا ہے کہ ضلع میں خواتین کے ووٹوں کے اندراج کو سو فیصد یقینی بنا یا جائے انہوں نے مزید کہا کہ جلد مقامی الیکشن کمشنر آفس، نادرہ کے مو بائل یونٹ کے ذریعے یو نین کونسلوں میں جا کر خواتین کے شنا ختی کارڈ جاری کرانے کی سہو لت فراہم کرے گا تا کہ خواتین بھی ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لودھراں کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد افضل دیگر ممبرانِ کمیٹی رحیم طلب ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، ملک محمد افضل ڈی او سو شل ویلفیئر، بلال ملک اے ای او ایجوکیشن، چو ہدری محمد شفیق اے ڈی ایل جی، طاہر امیر خان غوری، شیخ طاہر الدین ایڈووکیٹ، عفت طاہرہ ایڈووکیٹ، محمد عر فان سو شل ورکر، جیکب آفتاب موجو د تھے۔