کرک ،سورڈاگ میں پراسرار بیماری سے درجنوں مویشی ہلاک

کرک ،سورڈاگ میں پراسرار بیماری سے درجنوں مویشی ہلاک

  

کرک (بیورورپورٹ) سورڈاگ میں پراسرار بیماری سے درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے تحصیل ناظم نے محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے درجنوں متاثرین میں مفت ادویات تقسیم کیں ۔گذشتہ روز یونین کونسل لتمبر کے ویلیج کونسل سورڈاگ میں پراسرار بیماری سے درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے جس پر تحصیل ناظم کرک حاجی عبدالوہاب خٹک نے محکمہ لائیو سٹاک کے موبائل ٹیم کے انچارج ڈاکٹر نعیم شاہ کے ہمراہ سورڈاگ جاکر درجنوں متاثرین میں حیوانات کو توانا کرنے کی ادویات مفت تقسیم کیں اور محکمہ لائیو سٹاک لتمبر کو تمام مویشیوں کو خصوصی ویکسین پلانے کی ہدایت کی علاوہ ازیں ایک ٹیلیفون کال پر ایکشن لینے پر محکمہ لائیو سٹاک کے ضلعی افسران خصوصاً ڈاکٹر نعیم شاہ کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلی بار کسی محکمے میں تبدیلی کی جھلک دیکھ لی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -