لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار سابق حکمران، احتجاجی کیمپ لگا کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں، سعیدمنیس

لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار سابق حکمران، احتجاجی کیمپ لگا کر عوام کو گمراہ کررہے ...

  

وہاڑی(بیورو رپوٹ+نما ئندہ خصوصی)ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو اقتدار سنبھا لتے ہی شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ، لا ء ان آرڈر ، دہشت گردی ، فنانشل مسائل سرفہرست تھے اس صورتحال کو پید اکرنے والے آج احتجاج کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ گزشتہ روز رپولیس لائن مین پو لیس قومی رضا کاران میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ایم این اے سید ساجد سلیم مہدی شاہ ، ڈی پی او عمر سعید ملک ، صدر (بقیہ نمبر74صفحہ12پر )

تاجران ارشاد حسین بھٹی ، صدر تاجران میلسی محمد سلیم ، صدر تاجران بوریوالہ محمد جمیل بھٹی ، ، ڈی ایس پی صدر عمران رشید، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر احمد وٹو ، ڈی ایس پی میلسی رانا اکمل نادر رسول ، ڈی ایس پی بوریوالہ طاہر مجید ودیگر بھی موجود تھے سعید خان منیس نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے لیکن اس کے ذمہ داری سابقہ حکمران ہیں جنہوں نے انرجی کرائسسز کے خاتمہ کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور آج احتجاجی کیمپ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی نا کام کوشش کررہے ہیں ۔ ایم این اے سید ساجد سلیم مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے پو لیس کلچر کی بتدیلی کے لیے جو اقدامات اٹھا ئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ قومی رضا کاروں کو پو لیس ملا زمین جیسی عزت دے کر عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب ضلع وہاڑی کے پو لیس قومی رضا کا ران کیلئے 58لا کھ چا لیس ہزار روپے کی رقم فراہم کردی جس میں سے 54لا کھ روپے کے چیکس قومی رضا کاران میں تقسیم کردیئے گئے ہیں جبکہ بقیہ 4لا کھ 40ہزار روپے بھی بہت جلد تقسیم کردیئے جائیں گے۔ تقریب سے صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، صدرانجمن تاجران میلسی شیخ محمد سلیم ، ڈی ایس پی میلسی رانا نادر اکمل رسول نے بھی خطاب کیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -