شیر گڑھ ،بین الصوبائی نوسر باز گروہ کا ایک ملزم ڈرامائی اندا ز میں گرفتار

شیر گڑھ ،بین الصوبائی نوسر باز گروہ کا ایک ملزم ڈرامائی اندا ز میں گرفتار

  

شیرگڑھ (نامہ نگار ) شیرگڑھ پولیس نے ڈرامائی انداز سے پنجاب کے رہائشی بین الصوبائی نوسرباز گروہ کے ایک ملزم کو شیرگڑھ بازار میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جبکہ ان کے باقی 3ساتھی اپنی ہی موٹر کار میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ظفر نامی نوسرباز سادہ لوح لوگوں کو سونے کی برائے نام گھڑی اور چوڑیاں فروخت کرتے اور ان سے بھاری رقم بٹورتے تھے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پنجاب کے رہائشی بین الصوبائی نوسرباز منظم گروپ سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور ابھی تک اس گروہ نے لاکھوں روپے دھوکہ دہی اور چال بازی سے لوٹے ہیں اس اطلاع پر انہوں نے اے ایس پی سرکل تخت بھائی علی بن طارق اور ایس ایچ او شیرگڑھ ولایت شاہ خان کو مذکورہ نوسرباز گروپ کی سرکوبی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کئے جس پر شیرگڑھ پولیس نے ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے شیرگڑھ کے مین بازار میں اطلاع ملنے پر نوسرباز گروہ کے ظفر خان ولد جمعہ خان مکان نمبر ZA313 محلہ مظہر آباد راولپنڈی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جبکہ اس گروہ کے 3دیگر ارکان نے پولیس کو دیکھ کر اپنی ہی موٹر کار میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملنے پر نوسرباز گروہ کے ہاتھوں لوٹنے والے کئی افراد نے پولیس تھانہ شیرگڑھ آکر مذکورہ نوسرباز کو شناخت کرتے ہوئے پولیس نے ان کی طرف سے نوسرباز کے خلاف پرچہ درج کیا یہ نوسرباز گروہ ضلع مردان ، سوات اور دیگر پولیس تھانوں کو مطلوب ہیں مزید تفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں اہل علاقہ اور بلدیاتی نمائندوں نے بین الصوبائی گروہ کے ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایس ایچ او شیرگڑھ ولایت شاہ خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -