1258تقرریاں خالصتاً میرٹ پر کیں، وی سی جامعہ بہاولپور

1258تقرریاں خالصتاً میرٹ پر کیں، وی سی جامعہ بہاولپور

  

بہاولپور(بیورورپورٹ) پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ شعبہ جات میں مجموعی طور پر 1258سے زائد افراد کی خالصتاً میرٹ پر ترقی اور تقرریاں کی گئیں ۔یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہاہے اور پروفیسر ، ایسوسی ایٹ پروفیسراور اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامیوں پر 128اساتذہ کا تقرر کیا گیا۔اسی طرح انتظامی شعبے میں پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل افراد نہ ہونے کے برابر تھے اور (بقیہ نمبر75صفحہ12پر )

اہم ترین انتظامی عہدے خالی پڑے تھے۔اس مقصد کے لیے اپنے اپنے شعبوں کے مستند ماہرین کا تقرر کیا گیا۔ اسی طرح نچلے سکیلوں پر برسہابرس سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 527ملازمین کا باقاعدہ تقرر کیا گیا۔یونیورسٹی نے حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے تحت 23معذور افراد اور وفات پا جانے والے 50ملازمین کی بیواؤں یاان کے قریبی رشتہ داروں کو ملازمتیں دیں۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار IPFPسکیم کے تحت فرائض انجام دینے والے اساتذہ کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی اساتذہ کی کمی کو مزید دور کرنے کے لیے موجودہ سال میں بھی بڑی تعداد میں سلیکشن بورڈ منعقد کیے جائیں گے جن کا ایک باقاعدہ شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے اورآئندہ ماہ سے اس کاآغاز ہو جائے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -