دیہی علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے :ضلع ناظم پشاور

دیہی علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے :ضلع ناظم پشاور

  

پشاور(کرائمز رپورٹر )ضلع ناظم پشاور محمد عا صم خا ن کا ڈسٹرکٹ ممبران کے ہمراہ ایک کروڑ روپے کی لاگت سے دارمنگی لنک روڈ کا افتتاح اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلے کے حل کرنے پر خوشی کا اظہارضلع ناظم اورپاکستان تحریک انصاف کے حق میں زبردست نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق ضلع نا ظم پشاور محمد عا صم خان نے نواحی علاقوں کی ترقی اور اسی شہری علاقوں کے برابر کرنے کے اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کی غرض گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ممبران یوسی 87شمس الباری اور ڈسٹرکٹ ممبر یوسی 88مجیب الرحمن کے ہمراہ ورسک روڈ کے نواحی علاقوں کو آپس میں ملانے کے لیے دارمنگی لنک روڈ کا افتتاح کیا اس منصوبے پر ایک کروڑ روپے لاگت آئی ہے اس موقع پر علاقہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمد عا صم خان نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبائی اور ضلعی حکومت ہنگامی بنیادوں پر دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے اس مقصد کے لئے وہ بذات خود مربوط کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے ان علاقوں کے ڈسٹرکٹ ممبران کی علاقوں کے مسا ئل کی نشان دہی کے لیے ان کا شکرایہ ادا کیا اور علاقوں کے دیگر مسائل کے فوری حل کا وعدہ کیا اس موقع پر ان علاقوں کے ڈسٹرکٹ ممبران شمس الباری اور مجیب الرحمان نے بھی خطاب کیا اور ان علاقوں کے عوام کے دیرینہ مسئلے کے حل کرنے پر ضلع نا ظم محمد عاصم خان کا شکریہ ادا کیا علاقے کے عوام نے دیرینہ مسئلے کے حل پر ضلع ناظم اور ضلعی اور صوبائی حکومت کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -