اہل سنت والجماعت پائیدار امن کی ہمیشہ خواہاں رہی ہے ،حافظ رحیم عمر

اہل سنت والجماعت پائیدار امن کی ہمیشہ خواہاں رہی ہے ،حافظ رحیم عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو( بیورورپورٹ)اہل سنت والجماعت پائیدار امن کی ہمیشہ خواہاں سرہی ہیں۔ٹھوس شواہد فراہم کرنے کے باؤجود ضلعی انتظامیہ یک طرفہ کاروائیاں کر کے امن کی فضاء کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔سنی سپریم کونسل نے 1998سے قیام امن کے لئے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا۔بازار فائرنگ واقعہ کے ملزمان کو امن جرگوں میں بٹھا کر زخموں پر نمک پاشی سے گریز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار سنی سپریم کونسل ضلع ہنگو کے نائب امیر حافظ رحیم عمر،مولانا ظفر الرحمان،شاد محمد شنواری، نور خان عرف ٹکا خان،مولانا عبد الجلیل و دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ کاروائیوں سے ساہل سنت والجماعت اور سنی سپریم کونسل کا کوئی قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں اور ہمیشہ سے سنی سپریم کونسل نے امن معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے آئین و قانون کا احترام کرتے ہوئے امن کے فروغ کو مقدم سمجھا ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہنگو مین بازار میں فائرنگ واقع کے بعد مخالف فریق نے مشتعل حجوم نے اہل سنت والجماعت کے بے گناہ عوام حتیٰ کہ سرکاری ہسپتال میں بھی ہوائی فائرنگ کر کے لوگوں کو گن پوائنٹ پر خوف و ہراس سے دوچار کر کے قانون کی رٹ چیلنج کی جبکہ ہسپتال کے ایم ایس نے از خود اسلحہ کی نوک پر ہسپتال کو ہائی جیک کرانے کی تصدیق کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ غیر سنجیدگی رویہ اختیار کر کے اہل سنت کے مشران کے خلاف یک طرفہ ایف آئی آر درج کر کے مخالف فریق کے ملوث ملزمان کو شواہد کے منوجودگی کے باؤجود قانونی کاروائی سے تحفظ فراہم کر رہی ہیں جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی اور امن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے حکومت، انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ اہل سنت کے بے گناہ عوام کے خلاف یک طرفہ کاروائیاں فوری بند کرکے واقعہ کے بعد قانون ہاتھ میں لینے والے ملوث ملزمان کو بے نقاب کر کے انصاف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سنی سپریم کونسل انصاف کے حصول تک آئینی و قانونی راہ پر چلتے ہوئے جدوجہد جاری رکھے گی۔