سخاکوٹ ،جماعت اسلامی ،پی پی پی او ر پی ٹی آئی کو دھچکے

سخاکوٹ ،جماعت اسلامی ،پی پی پی او ر پی ٹی آئی کو دھچکے

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) ہریانکوٹ اور الماس کلے کونسل کو پر میں جماعت اسلامی، پی پی پی اور پی ٹی آئی کو دھچکے۔سرکردہ کارکنان اے این پی میں شامل۔جن افراد نے شمولیت اختیارکی۔ان میں ڈاکٹر طاہر، انور حیات، محمدظاہر، کاشف، عاطف، حارث، ظہیب، ریداللہ اور خیرالابرارفضل حمید، فضل عزیز، اسامہ اور عبدالحمید شامل ہیں ۔ اس میں موقع پر الگ الگ شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ کے ضلعی صدر شفیع اللہ خان نے کہا ہے کہاگر پختون قوم اب بیدار نہ ہوئی تویہی رونا دھونا ان کا مقدر ہوگا اور کبھی بھی ایسی قوم کی تقدیر نہیں بدلتی جو خود اپنی تقدیر بدلنے کی سعی نہیں کرتے۔ہم نے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھائے سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بنائے کیونکہ پختونوں کو جتنا قلم اور علم کی ضروت ہے اتنا رزق کی بھی نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم خان باچہ خان کے سپاہی ہیں اور ان کے مشن کو ہر حال میں مکمل کرینگے ۔اجتماعات سے یوسی کوپر کے جنرل سیکرٹری آیاز خان، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر جمعروز خان، یو سی ہیروشاہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آدم خان اور ڈاکٹر طاہر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -