مہمند ایجنسی ،ہائی پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب ،لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی

مہمند ایجنسی ،ہائی پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب ،لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی میں ہائی پاور 20/40 ٹرانسفارمر کی تنصیب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئیگی۔ نئے فیڈر نکالنے سے دور دراز تحصیلوں کی لائنوں پر بوجھ کم ہوجائیگا۔ چاندہ سمیت دیگر لنک روڈز کی تعمیر سے بھی لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی کے دور افتادہ پسماندہ تحصیل امبار کے فلاحی اور سیاسی رہنماء مولانا حاضر جان نے ایک اخباری بیان میں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں بجلی اور لنک روڈز کے جاری منصوبوں سے لوگوں کو بہتری کی امید نظر آئی ہے۔ بجلی بحران میں طویل عرصے سے مبتلا مہمند ایجنسی کے لئے فاٹا کے سب سے ہائی پاور 20/40 ٹرانسفارمربڑا مددگار ثابت ہوگا۔ جس کا باقاعدہ افتتاح بہت جلد غلنئی گرڈ سٹیشن میں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نئے بجلی فیڈر نکالنے سے بجلی کی بوجھ تقسیم ہوگی اور دور دراز تحصیلوں کو بھی زیادہ بجلی میسر ہوجائیگی۔ اس کے علاوہ تحصیل امبار سمیت دیگر محروم پسماندہ علاقوں میں شمسی توانائی ٹیوب ویل اور سولر ڈگ ویل لگانے سے ان علاقوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگیا ہے۔ جس کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ کیونکہ اس نچلے سطح کے لوگ اور خواتین براہ راست مستفید ہورہی ہیں۔ جو پہلے سروں پر دور دور سے پانی لانے پر مجبور تھے۔ انہوں نے مہمند ایجنسی کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے خاندان کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔