مہمند ایجنسی ،باراتیوں کی کار کو حادثہ ،3افراد جاں بحق،2شدید زخمی

مہمند ایجنسی ،باراتیوں کی کار کو حادثہ ،3افراد جاں بحق،2شدید زخمی

  

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی ، کڑپہ یکہ غنڈ روڈ پر بارات کی گاڑی کو حادثہ ، تین افراد جان بحق دو شدید زخمی۔ حادثہ جمعرات کی شام بارات سے واپس جانے والی موٹر کار کوتیز رفتاری کے دوران ماربل ٹرک سے ٹکرا نے کے باعث پیش آیا،گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔نوجوان ڈرائیور عمر خان، جواں سال حضر اور صابر آبائی قبرستان میں سپرد خا ک ۔ موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے تفصیلات سے آگاہی میں مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں جمعرات کی شام گندہاب سے بارات لیکر شبقدر ارنڈہ واپس جانے والی موٹر کارنمبر LEB 935 کو کڑپہ روڈ پر یکہ غنڈ کے قریب ہولناک حادثہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ باراتی موٹر کارگاڑی نے ناکام اوورٹیک کرتے ہوئے ماربل سے بھری گاڑی کو پیچھے سے تیز ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جوان ڈرائیور عمران ولد شیرافضل اور پندرہ سالہ جوان سال لڑکے حضر خان ولد محمد جان، صابر ولد خیال مت شیرجان بحق ہوگئے ۔ جبکہ یاسر اور عمر خان کو شدید زخمی حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جان بحق افراد کو جمعہ کے روز آبائی قبرستان آخون ظفر با بااورکوز خواجہ وس کور میں سوگوار ماحول میں سپر خاک کر دیا گیا۔ اس اچانک اندوہناک حادثے پر لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا اور شادی والے خاندان سمیت آس پاس کا موحول سوگوار ہے ۔ مہمند ایجنسی میں موبائل سروس بندش کے سبب واقعہ کی تفصیلات بر وقت معلوم نہیں ہوسکی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -