ڈیرہ ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،2 زخمی

ڈیرہ ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،2 زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ٹانک روڈ سی آر بی سی کے قریب اورگرڈ روڈ پر ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122کی ایمبولینسز نے جاں بحق و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ،علاقہ پوٹہ میں لکڑیوں کو لگنے والی آگ پر ریسکیو 1122کے فائر فائٹرز نے قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق ٹانک روڈ سی آر بی سی کے قریب مسافر کوچ موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس سے موٹر سائیکل پر سوار انیس سالہ نیاز محمد ولد علی محمد سکنہ لچھرا موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سولہ سالہ لطیف الرحمان سکنہ لچھرا زخمی ہوگیا جا ں بحق و زخمی ہونیوالے دونوں نوجوان محسود قوم سے تعلق رکھتے تھے، دوسرے واقعے میں گرڈ روڈ پر موٹر سائیکل سوار چنگ چی رکشے سے ٹکرا گئے جس سے بیس سالہ نوجوان محمد فہیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بارہ سالہ رضوان شدید زخمی ہوگیا جنکو فوری طور پر ریسکیو 1122کی ایمبولینسز نے ہسپتال منتقل کر دیا ،اسی طرح علاقہ پوٹہ میں بشیر احمد کے گھر لکڑیوں کو آگ لگ گئی جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -